طالبان امیر کا حکام کے نام اہم پیغام

طالبان کی امریکہ کو براہراست مذاکرات کی پیشکش | urduhumnews.wpengine.com

کابل: طالبان امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے طالبان حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمتوں سے اپنے بیٹوں اور رشتے داروں کر برطرف کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں برسراقتدار طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ طالبان اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بیٹوں یا خاندان کے دیگر افراد کی جگہ دوسرے افراد کی تقرری کریں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان حکام مستقبل میں اپنے رشتے داروں یا بیٹوں کو ملازمت دینے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

ملا ہیبت اللہ کے حکم کے بعد افغان صوبہ جوزجان کے نائب گورنر مولوی گل محمد سلیم نے اپنے بیٹے کو سرکاری ذمہ داریوں سے برطرف کر دیا جو صوبائی سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں