نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکارہ کو رقم دینے کے معاملے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
مین ہیٹن کی عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حامیوں کو احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے وزیر خزانہ کا فلسطینی عوام کے وجود سے انکار
واضح رہے کہ کسی بھی سابق امریکی صدر پر مجرمانہ الزام کا امریکی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کارکنوں کے نام ایک پوسٹ میں اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔