اسرائیل کے وزیر خزانہ کا فلسطینی عوام کے وجود سے انکار


پیرس: انتہا پسند سوچ کے حامل اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلائیل سموتریچ نے فلسطینی عوام کے وجود سے ہی یکسر انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام جیسی کسی چیز کا کوئی وجود نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج کا نابلس پر حملہ، 10 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

اسرائیل کے مؤقر انگریزی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق وزیر خزانہ بتسلائیل سموتریچ نے فرانس میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینی عوام محض ایک ذہنی اختراع ہے اور یہ 100 سال پرانی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ فلسطینی ہیں۔

واضح رہے کہ دائیں بازو کی انتہا پسند مذہبی پارٹی کے سربراہ سموتریچ نے گزشتہ دنوں پرتشدد کارروائیوں کے بعد مطالبہ کیا تھا کہ فلسطینی قصبے حوارہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہیے۔ ان کے اس بیان کی مغربی دنیا کی جانب سے بھرپور مذمت بھی کی گئی تھی

میڈیا کے مطابق مذہبی صیہونیت پار ٹی کے سربراہ سموتریچ کو فرانس میں بنیاد پرست صیہونی کارکن اور لیکود پارٹی کے سابق سربراہ جیکیوس کپفر کے اعزاز میں منعقدہ ایک شام میں شرکت کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مدعو کیا گیا تھا۔

اسرائیل میں نیتن یاہو یا ڈراؤنے خواب کی واپسی؟

لیگ فار ہیومن رائٹس سمیت دیگر کئی حلقوں کی جانب سے فرانس میں اسرائیلی وزیر خزانہ کی آمد پر سخت تنقید بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں