عمران خان نے زمان پارک آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کا فیض آباد پر دھرنا دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عمران خان نے اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، آئی جی اور سی سی پی او فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میری غیر موجودگی میں غیر قانونی طور پر زمان پارک میں آپریشن کیا گیا، تحریک انصاف کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آپریشن روکنے کا حکم جاری کرے،آئندہ آپریشن نہ کرنےسےمتعلق چیف سیکریٹری ،آئی جی اورنگران وزیراعلیٰ کو ہدایات جاری کی جائیں۔


متعلقہ خبریں