پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر عمران خان ایماندار نہیں تو سامنے والے اس سے بھی برے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام پاورپالیٹکس ود عادل عباسی میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی نظر آرہا تھا کہ عمران خان کو بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، کسی کو عوام کی پرواہ نہیں ،سب اپنی اپنی انا کی جنگ لڑرہے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاستدان اپنے مسئلے خود حل نہیں کرپارہے،بہت سے لوگ جو مجرم ہیں اور اس وقت اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
عمران خان نااہل ہوجائیں گے، اردگرد لوگوں نے پھنسایا، فیصل واوڈا
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل ایک ا سمارٹ موو کھیلا ہے،پُرتشدد سیاست پی ٹی آئی کازینہ نہیں تھی ،چاہتاہوں کہ ملک سے 65سال کاگند صاف ہو۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس وقت ملک سے مفرور ہیں،مریم نواز پر بھی جرم ثابت ہوا تھا،بعد میں کلین چٹ ملی۔