چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر بڑا بیان سامنے آ گیا۔
علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہمیں اور پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہادت سے کون ڈرتاہے ہم جان دینے کے لیے تیارہیں،فوج اور پولیس والے ہمارے محافظ، ہمیں نہیں ماریں گے۔سارے پاکستان کو معلوم ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ پر بھی مقدمات ہیں، اسے کوئی گرفتار نہیں کر رہا،عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ اس نے الیکشن کا مطالبہ کیا ہے، عمران خان ہماری آواز ہے، ہم نے اس کا تحفظ کرنا ہے۔