زمان پارک میں پولیس افسر یا جوان کو گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران خان ہو گا، مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج زمان پارک میں کسی پولیس افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دارعمران خان ہو گا۔

عمران خان کی گرفتاری: پولیس اور کارکن آمنے سامنے ، واٹر کینن کا استعمال

انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔

پاکستان کو پولیٹیکل پولرائزیشن کا خطرہ ہے، عمران خان کو کس نے کہا بیڈ کے نیچے چھپ جاؤ؟ مریم نواز

واضح رہے کہ عدالتی حکم کے بعد عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی ہے۔


متعلقہ خبریں