ایڈیشنل سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج ظفراقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیے ہیں۔
عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر معطل کئے گئے وارنٹ گرفتاری بحال کر دیے گئے ہیں، اور 18 مارچ کو عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں آج بھی پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان آج بھی پیش نہ ہوئے۔ وکلا کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔