کیا ضمانت ہے عمران خان الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں توڑیں گے؟ مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے استفسار کیا ہے کیا ضمانت ہے کہ عمران خان الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں توڑیں گے؟ عمران خان کا صبح کا فیصلہ اور دوپہرکا اور، شام کا کچھ اور ہوتا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں، سب سے بات کروں گا، ڈر ہے کسی بڑی شخصیت کا قتل کروا دیں گے، عمران خان

انہوں نے پنجاب میں ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ صرف سڑکوں پر ڈنڈے نہیں کھانے، اس شخص کا گھر کوئی اور چلاتا ہے، یہ توشہ خانہ سے تحفے چراتا ہے۔

مریم نواز نے ن لیگ کے نئے کوارڈنیٹرز کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان کی نوجوان نسل ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، اگر کسی جماعت کے پاس کوئی پلان تو وہ صرف مسلم لیگ ن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو لون اسکیمز اور وظائف ن لیگ کی حکومت میں ملے، امید ہے کوارڈنیٹرز اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے ہمارے پاس ورک فورس ہے، ہمیں ٹیکنالوجی کو ورک فورس میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ملک کو اس وقت ایک سمت کی ضرور ہے۔

مریم نواز نے کہا کل عمران خان کارکنوں کو آگے کر کے خود گھر میں چھپے رہے، عمران خان کے اپنے بچے لندن میں محفوظ ہیں، نوازشریف نے کارکنوں کو کبھی شیلڈ نہیں بنایا، عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے کارکنوں کو ڈھال بنایا، یہ شیر اور گیڈر میں فرق ہے، عمران خان کارکنوں کو اپنی حفاظت کیلئے بلاتے رہے، عمران خان نوجوانوں کے ساتھ مذاق کررہے ہیں۔

عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

انہوں نے کہا نوازشریف لندن سے آئے تو کارکنوں کو تو آگے نہیں کیا، نوازشریف نے بیمار اہلیہ کو لندن میں چھوڑ کر گرفتاری دی، نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام کو پورا کیا لیکن مہنگائی نہیں ہونے دی، عمران خان قوم کے سب سے بڑے مجرم ہیں، انصاف اور اہل قیادت کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، عمران خان کو ہر قسم کا انتشار پھیلانے کی چھوٹ دی گئی ہے، عمران خان نے پرویز الہٰی پر پریشر ڈال کر زبردستی اسمبلی تڑوا دی، عمران خان کے پاس فیصلہ کرنے کی قوت نہیں ہے، قومی اسمبلی چھوڑ دی اور آج اسی اسمبلی میں جانے کیلئے منتیں کررہے ہیں۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان نے جاں بحق کارکن کے بزرگ والد کو تعزیت کیلئے زمان پارک بلایا، اس شخص نے چار سال میں صرف پیسے جمع کیے اور کچھ نہیں کیا، پرویز الہیٰ اسٹیک ہولڈر تھے انہیں اسمبلی ٹوٹنے کا پتہ ہی نہیں تھا، عمران خان نے نوجوانوں اور اپنے کارکنوں سے جھوٹ بولا، جب ضمنی الیکشن ہوئے تویہ شخص تمام سیٹوں سے کھڑا ہوگیا، اس شخص نے پراپرٹی ٹائیکون کی جیب میں پیسے ڈالے، کل تحریک انصاف کی لاہور میں ہونےوالی ریلی ناکام رہی۔

مریم نواز نے کہا نوازشریف عدالت میں 5،5 دن پیش ہوتا تھا، پولیس گرفتار کرنے آتی ہے تو عمران خان گھر میں چھپ جاتا ہے، کہتا ہے کہ پولیس کو لکھ کر دے دو میں موجود نہیں ہوں، عمران خان بیماریوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، عدالت نے بلایا تو کہتا ہے جان کو خطرہ ہے مگر ریلی میں جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا میں پوچھتی ہوں کہ عدالت جانے میں جان کا خطرہ ہوتا ہے یا ریلی میں؟

عمران خان کی بیٹی کے برابر ہوں، سیاسی مخالف پر ذاتی حملہ نہیں کیا، مریم نواز

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان مجھے نانی کہہ کر پکارتے ہیں، جو خود نواز شریف کی عمر کے ہیں، اچھے فیصلے وقت پر کیے ہوتے تو آج وہ بھی نانا دادا ہوتے۔


متعلقہ خبریں