پی ٹی آئی نے لاہور میں سیاسی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا، قیادت عمران خان کریں گے

حماد اظہر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے بدھ کو لاہو رمیں سیاسی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے، ریلی کی قیادت چیئرمین عمران خان کریں گے۔

مجھے راستے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں، عمران خان

یہ اعلان پارٹی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کیا ہے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی زمان پارک میں موجود ہیں، وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار نہیں ہوئے ہیں، آج ہم اہلیان لاہور کو کال دے رہے ہیں ، بدھ کو عمران خان ان کا استقبال کریں۔

سیلاب متاثرین کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیگا، بلاول

حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جعلی کیسز ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے، کارکنان تیاری کریں، ریلی میں تمام اہلیان لاہور شرکت کریں گے، انتخابی مہم کا آغاز ریلی کی صورت میں ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ انتخابی مہم عام مہم نہیں ہے بلکہ پاکستان کی آزادی کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے، جب سے عدالت سے الیکشن کا حکم آیا ہے پی ڈی ایم ہیجانی کی کیفیت میں ہے، ہم آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں، بدھ کی ریلی میں عوام فیصلہ کر دیں گے۔

نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم نواز کا طنز

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں معاف کرنے کو تیار ہوں لیکن جس نے غریب عوام کاپیسہ لوٹا ان کو معاف کرنے کا اختیار ہمارا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں