عمران خان کو گرفتار کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی، یہ لاشوں اور خون کی تلاش میں ہیں، فواد چودھری

fawad chaudhry

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج عمران خان کو گرفتار کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی حالانکہ اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی 9 مارچ تک کی حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔

مجھے راستے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں، عمران خان

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا یہ لوگ لاشوں اور خون کی تلاش میں ہیں، عمران خان نے کا رکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے، ان پر اس وقت 74 مقدمات ہیں۔

نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم نواز کا طنز

انہوں نے کہا کہ شبلی فراز سمیت کسی نے نہیں کہا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں ہیں، پاکستان مکمل تباہی کا شکارہے جب کہ نوازشریف شاپنگ میں مصروف ہیں۔

سیلاب متاثرین کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیگا، بلاول

فواد چودھری نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو 50 روپے کے بانڈ پر ملک سے فرارہوا، یہ صاحب پاکستان کے عدالتی نظام سے مفرورہیں۔


متعلقہ خبریں