مجھے راستے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ بدترین وقت ہے، معیشت ڈوب گئی ، ایک ہجوم کو قوم بنتے دیکھ رہا ہوں۔

نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم نواز کا طنز

انہوں نے زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے جذبے کے ساتھ جیل بھرو تحریک میں شرکت کی، 26 سالہ تاریخی جدوجہد میں اس طرح کی تحریک پہلی بار دیکھی، کارکنوں کو اپنی حوصلہ افزائی کیلئے نہیں بلکہ ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے بلایا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اپ کو کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا، یہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ ہے، پاکستان آج بدترین حالات سے گزرہا ہے، غریب تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی میں ڈوب گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ کے اسکور کی طرح جیل کے حالات دیکھ رہاتھا، کارکن جب جیل میں تھے تو پل پل کی خبر مل رہی تھی، جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ان کے پیسے باہر پڑے ہیں، شہباز شریف کو 16 ارب روپے کے کیس میں سزا ہونے والی تھی، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اس شخص کو بچا کر وزیراعظم بنایا، شہبازشریف کوبچانے والا شخص جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہے۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ وزیرداخلہ سب سے بڑا جرائم پیشہ شخص ہے، کوئی جرم نہیں جو وزیرداخلہ نے نہ کیا ہو، آصف زرداری جو پیچھے بیٹھ کر یہ سارا کھیل کھیل رہا ہے دنیا کا مانا ہوا چور ہے، لندن میں بیٹھا ہوا بھگوڑا ملک کے فیصلے کر رہا ہے، وزیراعظم پیسے مانگ رہا ہے مگر لوگ اسے ٹھکرا رہے ہیں، یہ لوگ جب باہر جاتے ہیں تو ان کی ایک ایک بات بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کیخلاف جہاد کرنا تھا، جو قوم ظلم کا مقابلہ نہیں کرسکتی وہ غلام بن جاتی ہے، ان لوگوں کے پیسے باہر ہیں اور یہ دوسروں سے پیسے مانگ رہے ہیں، دنیا کو پتہ ہے اوپر بیٹھے لوگ چور ہیں جن کا پیسہ باہر ہے،ای سی ایل میں ان کے نام ڈالیں تو یہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں، میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیں کیونکہ مجھے باہر جانا ہی نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسحاق ڈار ن لیگ کی حکومت میں باہر بھاگا تھا، نواز شریف کے دو بیٹے ن لیگ کے دور میں باہر بھاگے، مریم نواز پاناما کیس میں گرفتار ہوئی تھی، مریم نواز کے بھائی نے تسلیم کیا یہ فلیٹ ان کی ملکیت ہے، آج تک انہوں نے لندن فلیٹس کی رسیدیں نہیں دکھائیں، مریم نواز پاکستان میں ملکہ کی طرح دورے کررہی ہے۔

یہ عمران خان کی جان لینا اور امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، فواد چودھری

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، عدالت کہتی ہے سیکیورٹی دیں اور یہ لوگ بھاگ جاتے ہیں، اس نظام کو ہم نے قبول کیا تو آپ کا اور آپ کے بچوں کو کوئی مستقبل نہیں، جیل بھرو تحریک کا مقصد صرف لوگوں کے خوف کو دور کرنا تھا، چیف جسٹس کو میں اپنے وکیلوں کے ذریعے خط لکھ رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں