مہنگائی 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ghee chicken flour

ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں مہنگائی کی شرح 31.1 فیصد پر پہنچ گئی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے، کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کی گئی مہنگائی کی شرح فروری میں بڑھ کر تاریخی بلند ترین سطح 31.55 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی گزشتہ مہینے 27.60 فیصد پر تھی،  اس سے قبل اپریل 1975ء میں مہنگائی کی شرح 29.3 فیصد تھی جبکہ فروری 2022 میں مہنگائی کی شرح 29.3 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ایک سال کے عرصے میں پیازکی قیمت میں 416فیصد، مرغی 96فیصد، انڈے 78فیصد اور چاول کی قیمت میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔

چنے، مونگ کی دال، سگریٹ، ماش کی دال، آٹا، خوردنی تیل، گھی، تازہ پھل، دودھ، مشروبات، مچھلی، گوشت سبزیاں مزید مہنگی ہو گئی ہیں، درسی کتابوں کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 63 فیصد سے اور گیس کی قیمتوں میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے، گاڑیوں کے سپیئرپارٹس اور ٹرانسپورٹ کرایہ میں بھی بڑا اضافے ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں