لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 3 پاکستانی جاں بحق

boat

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق  ہونے کی اطلاعات ہیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مطابق  اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں،

طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔

دفترخارجہ نے اٹلی میں ہونے والے کشتی حادثے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق  اٹلی کے ساحل پر کشتی کے بدقسمت حادثے میں دو پاکستانی بھی جان سے گئے، جن کی شناخت ان کے اہل خانہ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرینیں ٹکرا گئیں، 15سے زائد اموات

انہوں نے کہا کہ اسی حادثے میں زندہ بچ جانے والوں میں بھی ایک پاکستانی کی شناخت ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارت خانہ اس معاملے پر مدد کے لیے بدستور مصروف ہے، سفارتی عملے نے زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کی ہے اور اطالوی حکام سے بھی رابطے میں ہے۔

دوسری جانب اٹلی میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 64 افراد کی ہلاکتوں کے بعد پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں  2پاکستانی باشندے جبکہ ایک کا تعلق ترکیے سے ہے ۔

اطالوی  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے غیرقانونی مہاجرین کو خراب موسم کے باوجود کشتی میں سوار کر کے ترک شہر ازمیر سے اٹلی کیلئے روانہ کیا تھا۔ گرفتار ملزمان نے کشتی میں سوار مسافروں سے اٹلی پہنچانے کیلئے فی کس 8 ہزار 500 ڈالر وصول کیے تھے۔


متعلقہ خبریں