عمران خان کی ضمانت منظور


اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری 9 مارچ تک منظور کر لی جب کہ انہیں ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔  جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

توشہ خانہ مقدمہ میں  الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

سیشن کورٹ نے توشہ خانہ  فوجداری کارروائی کیس کی  سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نےعمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے،جیل بھی جائیں گے، منظوروسان کی پیش گوئی

جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو بار بار موقع دیا گیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل دوران سماعت عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان پیش نہیں ہوسکتے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ  یہ کون ساطریقہ ہے کہ عمران خان 11 کورٹس میں پیش ہوسکتے ہیں،کچہری میں نہیں، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوجائیں گے، ادھرکے  لیے ٹائم نہیں بچےگا، یہ کونساطریقہ ہے، ادھر فرد جرم عائد ہونا ہے ادھر آجائیں، فرد جرم عائد ہوجائے تو پھر چلے جائیں۔

بعد ازاں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سیشن عدالت نے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں