پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل8 کے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی: وزیر اعظم کی نجم سیٹھی کو تعاون کی یقین دہانی

کپتان محمد رضوان نے 25 گیندوں پر 29 رنز بنائے جب کہ شان مسعود 25، انورعلی 12 اور اسامہ میر نے 10 رنز کا اضافہ کیا۔

میچ میں شعیب ملک اور تبریز شمسی نے 3،3 وکٹیں لیں جب کہ عماد وسیم اور عاکف جاوید کے حصے میں دو/دو وکٹیں آئیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ایس ایل 8 میں اب تک کے 5 بہترین نوجوان کھلاڑی کون؟

کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بتایا تھا کہ موسیٰ خان،طیب طاہر اورتبریز شمسی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

عماد نے بتایا تھا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم سے عمران طاہر،حیدرعلی اور محمد عمر کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ ہم اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرناچاہتے تھے، ہوم پچ پر کھیلنے کا تجربہ ہے۔

پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

دوسری جانب محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ کا اندازہ نہیں اس لیے باؤلنگ کو ترجیح دی ہے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں