راولپنڈی اور لاہور کے پی ایس ایل میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والے میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے پی سی بی سے سیکیورٹی کی مد میں 45کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔

پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں پنجاب میں ہونے والے میچز کراچی منتقل کرنے پر غور ہوگا۔

پی ایس ایل 8، محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

ہنگامی اجلاس میں پی ایس ایل کے تمام فرنچائز مالکان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی فرنچائزز سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان کے سامنے نگران پنجاب حکومت کی سفارشات سامنے رکھی جائیں گی۔ کراچی میں شیڈول میچز کی سیکیورٹی کے اخراجات سندھ حکومت برداشت کررہی ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں