صدر کو صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں: اٹارنی جنرل

election comission

اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کو صدر عارف علوی کی جانب سے دی گئی تاریخوں پر اپنے موقف سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے صدر  کی جانب سے صوبوں میں الیکشن تاریخ دینے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت صوبوں میں الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صرف گورنرز کو حاصل ہے،صدر کی جانب سے جاری تاریخ پر 90 روز میں الیکشن کرانا ناقابلِ عمل ہے۔

صدر کی انتخابی تاریخ، الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل سے مشورہ مانگ لیا

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری کرے تو 27 اپریل سے پہلے الیکشن ہونا ممکن نہیں ہے۔

اٹارنی جنرل آفس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن پر آئینی رائے دے دی۔

اٹارنی جنرل آفس کے مطابق عوامی نمائندگی کا قانون 1976 میں الیکشن تاریخ دینے کا اختیار صدر پاکستان کے پاس نہیں تھا، اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں میں الیکشن تاریخ دینے کا اختیار گورنرز کو دیا گیا۔


متعلقہ خبریں