بابراعظم پاکستان کا بڑا برینڈ کیوں نہیں ؟ شعیب اختر نے بتا دیا

پی ٹی وی نے بھیجا ہرجانے کا نوٹس: شعیب اختر برہم ، عدالت جانیکا اعلان

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے مگر وہ نہیں ہیں کیونکہ وہ بول نہیں سکتے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی کمرشلز میں آپ کو آج بھی میں، وسیم اکرم اور شاہد آفریدی ہی نظر آئیں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم کام کو جاب کی طرح لیتے ہیں۔

کوئی مشین ہی شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے انسان نہیں، سہیل خان

راولپنڈی ایکسپریس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو انجری کے باوجود آخری دو اوور کرانے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں شاہین کی جگہ ہوتا تو انجکشنز لگا کر پاکستان کیلئے فائنل میں کھیلتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں درد کشا گولیاں کھا کر آخری دو اوورز کراتا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں