پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

petrol

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17 روپے 20 پیسے کے اضافے سے 280 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 68 پیسے سے 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

مٹی کے تیل کی قیمت 12 روپے 90 پیسے کے اضافے سے 202 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں