بھارت نے 5 سالوں میں 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔ بھارت نے 5 سالوں میں 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جنگی جنون کی انتہا گزشتہ 5 سالوں میں اپنی انتہا پر رہی اور مختلف ممالک سے 24 ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے گئے۔

بھارتی ڈپٹی وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران امریکہ، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب  مالیت کے ہیلی کاپٹرز، ایئرکرافٹ ریڈارز، راکٹس، بندوقیں، میزائل اور رائفلز خریدے گئے۔

انہوں نے کہا کہ لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کے لیے گزشتہ 5 برسوں سے مختلف ممالک کی مختلف کمپنیوں سے 264 معاہدے کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی جیل کی تعمیر مکمل

بھارتی ڈپٹی وزیر کے مطابق بھارتی فوج نے اب زیادہ تر اسلحے کی تیاری کا کام مقامی سطح پر شروع کر دیا ہے اور جس کے تحت 50 سے زائد منصوبوں پر کام جاری ہے۔


متعلقہ خبریں