پی ٹی آئی کو اسمبلی میں ویلکم کریں گے، استعفے واپس لینا ہوں گے، رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی کو اسمبلی میں ویلکم کریں گے، استعفے واپس لینا ہوں گے، رانا ثنا اللہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلی میں ویلکم کریں گے لیکن ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے اپنے استعفے بھی واپس لینا ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ جب یہ اسمبلی سے جارہے تھے تب بھی کہا تھا ان کا یہ عمل غیر جمہوری ہے، کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو صورتحال کا اندازہ ہو گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، بھرپور الیکشن لڑیں گے، آہستہ آہستہ یہ لوگ تمام چیزوں پر نظرثانی کریں گے۔

یہودیوں کے ایجنٹوں کو تسلیم کریں اور نرم رویہ رکھیں، وفد نے 2013 میں 3 مرتبہ کہا تھا، فضل الرحمان

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں اور سیاستدان بنیں، نواز شریف کی واپسی سے متعلق ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں