امریکہ کی جانب سےپاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امدادکااعلان


امریکہ نےپاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امدادکااعلان کر دیا ۔

امریکہ نے پاکستان کیلئے دس کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے بیس کروڑ ڈالر دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:جنیوا کانفرنس، پاکستان کیلئے ساڑھے 8 ارب ڈالرز سے زائد کی امداد

ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم سیلاب سے حفاظت، وبا کی روک تھام اور فوڈ سیکورٹی کیلئے استعمال ہو گی ۔ فنڈنگ سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور تعیر نو میں مدد ملے گی۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ امداد پاک امریکا گرین الائنس کے تحت آئے گی  ۔گزشتہ برس کے سیلاب کے بعد سے پاک امریکا قریبی تعاون چلا آ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں