اسرائیلی وزیر کا عوامی مقامات سے فلسطینی جھنڈے اتارنے کا حکم

اسرائیلی وزیر کا عوامی مقامات سے فلسطینی جھنڈے اتارنے کا حکم

یروشلم: اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی امورایتمار بن گویر نے عوامی مقامات سے فلسطینی جھنڈے اتارنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسرائیل میں نیتن یاہو یا ڈراؤنے خواب کی واپسی؟

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ایتمار بن گویر نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانون توڑنے والے دہشت گردانہ جھنڈے نہیں لہرا سکتے، دہشت گردی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسی وجہ سے میں نے عوامی مقامات سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے جھنڈوں کو ہٹانے اور اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ضمن میں عبرانی اخبار ہارٹز نے وضاحت کی ہے کہ بین گویر کا یہ فیصلہ 1948 کی سرزمین کے قصبے عارہ میں منعقد ہونے والی تقاریب میں فلسطینی پرچم بلند کرنے کے متعلق آیا ہے۔

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے قریب نیتن یاہو کی پالیسیوں نے کیا، سابق موساد چیف

واضح رہے کہ یہ تقاریب اسرائیلی جیل میں 40 سال گزارنے کے بعد گزشتہ ہفتے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی کریم یونس کی آزادی کا جشن منانے کے لیے منعقد کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں