سیالکوٹ حلقہ این اے 67! عثمان ڈار بمقابلہ خواجہ آصف، ووٹ کس کا؟ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا



سیالکوٹ کے باسیوں نے عام انتخابات 2023 میں مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو منتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ہم نیوز کی جانب سے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 67 کا مکمل سروے کیا گیا جس میں عوام نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اس سروے میں ہم نیوز نے این اے 67 کے تمام علاقوں کو احاطہ کیا۔

سروے کے نتائج کے مطابق 54 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی جب کہ 20 فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ 16 فیصد لوگوں نے کسی بھی جماعت کو ووٹ نہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

سروے کے دوران ایک ووٹر نے کہا کہ صرف ووٹ نہیں , جان بھی عمران خان کی ہے۔ ایک اور ووٹر نے کہا کہ عمران خان کھرا آدمی ہے مگر اس کی ٹیم ٹھیک نہیں۔

واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے خواجہ آصف نے عثمان ڈار کو کڑے مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

خواجہ آصف نے اس حلقے سے ایک لاکھ سولہ ہزار 957 ووٹ حاصل کئے جب کہ عثمان ڈار ایک لاکھ پندرہ ہزار 464 ووٹ حاصل کر سکے۔


متعلقہ خبریں