اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔ درخواست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، آج انتخابات کا انعقاد کرانا ممکن نہیں، ذرائع الیکشن کمیشن

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے 31 دسمبر کو ہی وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے مختصر وقت میں انتخابات کرانا ناممکن قرار دے دیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صبح اسلام آباد میں انتخابات کا انعقاد کرانے کے لیے لاجسٹک سپورٹ ہے اور نہ ہی عملہ موجود ہے۔


متعلقہ خبریں