جسٹس قیوم کی رپورٹ کے بعد وسیم اور وقار کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیےتھا، رمیز راجہ

رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی پاکستان کےعلاوہ کہیں بھی ٹیم میں واپس نہیں آتے، جسٹس قیوم رپورٹ کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیے تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کولانے کیلئے پی سی بی کا آئین بدل دیا گیا،پی سی بی پر شب خون مارا گیا،اس ادارے میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

مزید کہا کہ ہمارے یہاں پی سی بی میں کسی نے سسٹم بنانے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جان سے مارنے کی دھمکیوں پر پی سی بی سے بلٹ پروف گاڑی ملی، دھمکیاں دینے والے کا نام نہیں بتا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو فری ہینڈ دیا ہوا تھا،بابر اعظم نے ہر بار سرفراز احمد کو کھلانے کا کہا تھا۔

عامر کو ٹیم سے دور رکھنے پر رمیز راجہ کی وضاحتیں

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نجم سیٹھی کو چیئرمین بنانا اقرباپروری ہے ، بطور چیئرمین کرکٹ بورڈ 2 صحافیوں کو پیسے دیے، نام نہیں بتا سکتا،بہت سے صحافی بیرون ملک دوروں کی فرمائش کرتے تھے.

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کے معاہدوں کی وجہ سے فرنچائز نقصان میں جا رہی ہیں۔ میرے ہوتے ہوئے پی ایس ایل فرنچائز کو زیادہ پیسے ملے۔


متعلقہ خبریں