جنرل باجوہ کے نزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی، عمران خان

کھل کر رائے دیں، جھجھک کا شکار نہ ہوں، عمران خان: اراکین کا اسمبلیاں تحلیل کرنے پر تحفظات کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے نزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نےاس ملک پر بڑا ظلم کیا اور ہم ڈیفالٹ کے قریب کھڑے ہیں، ہماری حکومت میں 5فیصد ڈیفالٹ کا خطرہ تھا جو اب 90فیصد ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے جنرل باجوہ سے اچھے ورکنگ ریلیشن رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں، دونوں خاندانوں کےمفادات پاکستان سےنہیں تو ان سے میثاق معیشت کیسے کریں۔

عمران خان نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کر کے1100 ارب کی کرپشن کےکیسز ختم کر دئیے گئے ہیں ،ملک پر قبضہ گروپ کا راج ہے اور جنگل کا قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کئے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں