ٹوئٹر پر فیس بک اور انسٹاگرام کے لنک پوسٹ کرنے پر پابندی

Twitter

ٹوئٹرنےفیس بک،انسٹاگرام سمیت دیگرسوشل میڈیاسائٹس کےلنک پوسٹ کرنےپرپابندی لگانےکااعلان کردیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے پلیٹ فارم پر دیگر سوشل میڈیا سائٹس  کے لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی  لگادی۔ انتظامیہ کے مطابق جو اکاؤنٹس صارفین کومتبادل پلیٹفارم کی ہدایت کریں گے انہیں معطل کردیا جائے گا۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پرپابندی کے باوجود ٹوئٹرپراشتہارات کی اجازت ہوگی۔اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹفارم کی فری پروموشن کی اجازت نہیں دےگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کے جہاز کو ٹریک کرنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

انتظامیہ کے مطابق کمپنی ایساموادحذف کردےگی جو فیس بک،انسٹاگرام اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمزکےاکاونٹس سےجڑاہوگا۔پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹفارم لنکڈان اورٹک ٹاک کا نام اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسےتمام اکاونٹس کومعطل کردیاجائے گاجودیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمزکےمواد کی پروموشن کریں گے۔صارفین کودیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سے کراس پوسٹنگ کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں