عمران خان بتائیں جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ سلیمان شہباز


وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امربالمعروف تھا؟

سابق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دیں، گھڑی چور اور توشہ خانہ کا لٹیرا امربالعروف، ریاست مدینہ جیسے پاک نام اپنے نام سے لینے کی جرات نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے آرمی چیف حافظ قرآن ہیں، امید رکھتا ہوں یہ امر بالمعروف پر چلیں گے،عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دعوے چھوڑو اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعوی دائر کرو، نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ نیا آرمی چیف آیا ہے اس کو وقت دینا چاہئے،ان کی بہت تعریفیں سنی ہیں، وہ آرمی چیف حافظ قرآن ہیں، میں امید رکھتا ہوں یہ امر بالمعروف پر چلیں گے۔


متعلقہ خبریں