دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ کا خیال ہے کہ حکومت کچھ دیر اور چلنی چاہیے،وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، وہ کہہ چکا جب کہا اسمبلی توڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹائیں، انہوں نے علیم خان کا نام دیا تو بتایا کہ علیم خان پر کیسز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف آئینی طور پر وزیراعظم کے نیچے ہوتا ہے،جنرل باجوہ نے کورونا، ٹڈی دل سمیت مختلف مسائل پر مدد کی، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ آرمی چیف کون ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کی وجہ سے چاہتا تھا کہ جنرل فیض ڈی جی آئی ایس آئی رہیں،ریٹائرمنٹ لینا جنرل فیض کا اپنا فیصلہ ہے، میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہماری حکومت تبدیل کرنے میں پی ڈی ایم کی مدد کی،اسٹیبلشمنٹ کو بتایا گیا کہ عمران خان کو ہٹایا تو عوام مٹھائیاں بانٹیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں