ایک بار ایکسٹینشن دی تھی، دوسری مرتبہ بات کیوں کی؟ ایک آدمی روز کہتا ہے مجھ سے غلطی ہوئی، سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے استفسار کیا ہے کہ ایک بار ایکسٹینشن دی تھی تو دوسری مرتبہ ایکسٹینشن دینے کی بات کیوں کی؟

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر بہت بڑی غلطی کی، عمران خان

انہوں نے یہ استفسار ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور پوچھا کہ انہیں کس بات کی عجلت ہے؟ اس نظام کو چلنے دیں، کس بات کی جلدی ہے؟ عمران خان نے تو دیکھا ہی کچھ نہیں ہے جو ہم نے بھگتا ہے، ایک دن کہتے ہیں بات کروں گا دوسرے دن کہتے ہیں مذاق کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ ہم جیلوں میں تھے ہمیں باہر بلا کر فارورڈ بلاک بنانے کا کہا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سب کو مل کر ملک کا سوچنا ہو گا، اسمبلیاں توڑنے کیلئے نہیں چلانے کیلئے بنتی ہیں، بے شک ہم عدم اعتماد لائے جس کی آئین پاکستان اجازت دیتا ہے، ہم نے سوچ سمجھ کر قانون سازی میں حصہ لیا تھا، اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی آدمی ہے جو روز کہتا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے، نیب کا قانون مشرف نے بنایا جس کو عمران خان نے استعمال کیا، نیب کو ختم کر دینا چاہیے تھا اور نیا ادارہ بنانا چاہیے تھا، ہم نے الیکشن سے نہیں بھاگنا ہم الیکشن لڑیں گے۔

گواہ ہوں سابقہ حکومت نے جنرل باجوہ کو غیر معینہ مدت تک آرمی چیف کی پیشکش کی، ڈی جی آئی ایس آئی

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 56 کوچز پاکستان پہنچ گئی ہیں، آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہوگی، کیرج فیکٹری کو اپ گریڈ کررہے ہیں، کوچز خریداری میں تاخیر سے لاگت زیادہ آئی۔

انہوں ںے کہا کہ اداروں کو چلانا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ ہمارے یہاں پالیسیوں کا تسلسل نہیں ہے، ریلوے میں ایک سے ایک اعلیٰ افسر موجود ہے، لوکوموٹوز کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

مونس الہی کے بیان سے سیاست میں عدم مداخلت کے مؤقف پر شکوک پیدا ہوئے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چار سال میں ریلوے کا برا حال ہو گیا، ہمیں دوبارہ صفر سے سفر شروع کرنا پڑ رہا ہے، ریلوے کے وسائل بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں