معیشت تباہ کرنے والوں کیلئے اعلان جنگ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والوں کے لیے اعلان جنگ ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ لانگ مارچ کے لیے لال حویلی سے جم غفیر کے ساتھ فیض آباد جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے جو ڈرا اور دھمکا رہا ہے وہ سن لے ہم آ رہے ہیں اور معیشت تباہ کرنے والوں کے لیے اعلان جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوری انتخابات نہیں ہوتے تو مجھے فرق نہیں پڑتا، عمران خان

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں پیدل لال حویلی سے فیض آباد جاؤں گا۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی بلکہ پی ٹی آئی کو دیوار پر لکھا پڑھنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اسٹیبلشمینٹ الیکشن کی تاریخ لے کر دے گی جو غلط ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فوج نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہمارے کہنے پر نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں