اپنے خوف پر قابو پالیا ہے، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے مرنے کا خوف نہیں ہے اور میں نے اپنے خوف پر قابو پا لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں بچنا مشکل تھا لیکن محفوظ رہا تو اللہ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 26 سال پہلے سیاست میں آیا تو اس وقت سے ہی میری جان خطرے میں ہے۔ میری اہلیہ نے حملے کے بعد ٹی وی پر مجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا تو وہ سمجھیں کہ میں ٹھیک ہوں، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت کیلئے ایک اور درخواست

اس سے قبل عمران خان کا اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ حقیقی آزادی ملنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ 26 نومبر دن ایک بجے سب راولپنڈی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں اور حقیقی آزادی تب ملتی ہے جب قوم میں انصاف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب قوم کو حقوق ملتے ہیں تو قوم آزاد ہوتی ہے اور آزاد قوم ہمیشہ خوشحال ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں