پاکستان بھی فیفا ورلڈ کپ کا حصہ


فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنی ہوئی فٹبالز استعمال کی جائیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران سیکورٹی کے فرائض کی ادائیگی میں پاکستان بھرپور کردار ادا کرےگا۔ 

یوں تو پاکستان فٹ بال ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے جگہ نہیں بنا پاتا لیکن فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی نمایاں ہوتی ہے۔ قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں اس بار بھی پاکستان کے چرچے ہیں۔

ماضی کی طرح اس بار بھی عالمی مقابلے میں سیالکوٹ کا تیار کردہ فٹ بال استعمال  کی اجارہا ہے جسے “الرحلہ” کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ،ایک اورپابندی عائد

“الرحلہ” بال کو قطر کی ثقافت کے مطابق تیارکیا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں ری سائیکلنگ میٹریل اور ماحول دوست پانی پر مبنی کیمیکل استعمال ہوا ہے۔

یہ  فٹ بال 20پینلز پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے بہترین فٹ بال میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:32ٹیمیں، ایک ٹرافی، کھیل کا سب سے بڑا میلہ کل سجےگا

کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے  سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جس میں پاکستان پھر پور کردارادا کر رہاہے۔

پاکستان نے ورلڈ کپ میں سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ہزاروں فوجی بھیجے ہیں۔ واضح رہے کہ کابینہ نے اگست میں دوحا سے سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں