70 سالہ عمران خان بچہ بننے کی کوشش نہ کرے، انوکھا لاڈلہ کھیلنے کیلئے پاکستان مانگ رہا ہے، جاوید لطیف

70 سالہ عمران خان بچہ بننے کی کوشش نہ کرے، انوکھا لاڈلہ کھیلنے کیلئے پاکستان مانگ رہا ہے، جاوید لطیف

اسلام آباد: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ک 70 سالہ عمران خان بچہ بننے کی کوشش نہ کرے، وہ ایسا انوکھا لاڈلہ ہے جو کھیلنے کیلئے پاکستان مانگ رہا ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، تحریک انصاف کا مظاہرہ، پشاور موٹر وے بھی بند

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے یہ بات اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقدہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں ںے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا، عمران خان نے وزیر آباد فائرنگ کے واقعے پر غلط بیانی کی لیکن وہ غلط بیانی سے قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت، غازیوں اور شہدا تک کو نہیں چھوڑا، کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

ن لیگ کے رہنما نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ دباؤ کیوں اور کس پر ڈال رہے ہیں؟ یہ کہتے ہیں احتجاج راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان کریں گے، کل عمران خان نے کہا تھا کہ میں اور نام لوں گا اور آج میرا نام لے لیا۔

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بارودی سرنگیں بچھائیں، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت جگہ جگہ جگہ راستے بند ہیں اور پولیس مظاہرین کا پہرہ دے رہی ہے، ایک فتنہ جماعت نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے،
پنجاب پولیس کی سرپرستی میں غنڈہ گردی کی جا رہی ہے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ سعودی ولی عہدنے پاکستان آنا ہے، اس لیے ملک میں بدامنی کی سازش کی جارہی ہے، پہلے بھی چین کے صدر نے آنا تھا تو پی ٹی آئی نے ایسا ہی کیا تھا۔

وزیر آباد میں قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی، عمران خان

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔


متعلقہ خبریں