عمران خان اور پرویز الٰہی کا ارشد شریف قتل کی شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ

عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کر رہا ہوں، عوام تیار رہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ارشد شریف قتل کی شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے، نواز شریف

یہ مطالبہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ارشد شریف کی والدہ، بیوہ اور دیگر لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بات چیت کی گئی جب کہ لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ارشد شریف آج بھی مسکرا رہے تھے، اہلیہ

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی معاشی صورتحال کو خراب قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

عمران خان جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کریں، وزیر اعظم

عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی سے بات چیت کے دوران کہا کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے، عوام کا جوش وخروش بتا رہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔


متعلقہ خبریں