عمران خان! باہر نکلو، قوم آپ کے ساتھ ہے، شیخ رشید


ٹیکسلا: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کہتا ہوں باہر نکلو، قوم آپ کے ساتھ ہے۔

اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں، وہ ڈیل کے بغیر نہیں آسکتا تھا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ ہے، وہ دو چوروں کے خلاف لڑ رہے ہیں، ان کا مقابلہ مافیا سے ہے۔

شیخ رشید احمد نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول سندھ کے سیلاب زدہ لوگوں کو چھوڑ کر بیرون ملک دورے کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے پاکستان میں صرف اقتدار کے لیے حکومت کی ہے۔

آڈیو لیکس: وفاقی کابینہ کی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان نے کہا باریاں لینے والوں نے صرف ایک کام کیا اور یہ تھا کہ ملک کو لوٹا، عمران خان کرپٹ ٹولے کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں