اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے عوام تیاری کر لیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کا مستقبل ایک آزاد جمہوری ملک کا ہے یا پھر ایک بوسیدہ نظام میں جکڑا ہوا حقوق سے نابلد فاشسٹ ملک۔
انہوں نے کہا کہ کیا کرپٹ حکمران ہمارا مقدر رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کا وزیر اعظم سے سائفر پبلک کرنے کا مطالبہ
فواد چودھری نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے عوام اب تیاری کر لیں۔ یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے، لاکھوں لوگ سڑک پر نکلیں اور نظام بدلیں۔
حقیقی آزادی کیلئے عوام اب تیاری کر کیں، پاکستان کا مستقبل ایک آزاد جمہوری ملک کا ہے یا ایک بوسیدہ نظام میں جکڑا حقوق سے نابلد فاشسٹ مستقبل کرپٹ حکمران ہمارا مقدر رہیں گے؟ یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے لاکھوں لوگ سڑک پر نکلیں اور نظام بدلیں #حقیقی_آزادی_مارچ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 1, 2022