ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز،محمد رضوان کے نام ایک اور اعزاز

محمد رضوان(Muhammad Rizwan)

بھارت کیساتھ میچ سے پہلے محمد رضوان کا اہم بیان آگیا


پاک انگلینڈ سیریز میں محمد رضوان اپنی شاندار پرفارمنس سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچ میچز ہو چکے ہیں، جن میں محمد رضوان 315 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد وہ ایک ہی سیریز میں تین سو رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے سربیا کے لیزل ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف چار اننگز میں 284 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کو ک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 اننگز میں 255 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ، بابر اعظم کی تیسری، رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار

واضح رہے پاک انگلینڈ سیریز کی پانچ اننگز میں رضوان 4 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں، اور ابھی سیریز کے 2 میچز باقی ہیں، اس پہلے پاکستان سے یہ اعزاز کپتان بابر اعظم کے پاس تھا، انہوں نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف چار اننگز میں 210 رنز بنائے تھے۔

گزشتہ میچ میں بھی قومی ٹیم کی جانب سوائے رضوان کے کوئی بھی بیٹر بڑی باری کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا، رضوان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ افتخار 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


متعلقہ خبریں