عمران خان چھپی ہوئی قوتوں سے بھی لڑ رہے ہیں، شیخ رشید


مظفر آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان چھپی ہوئی قوتوں سے بھی لڑ رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے سوا کوئی حل نہیں اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے وہ ہرحال میں ہوں گے۔

آرمی چیف سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے متعلق کوئی سوال نہیں لینا چاہتا۔ پی ڈی ایم گینگ آف فور ہے اور عمران خان فیصلہ کریں گے تو اسمبلی میں جاؤں گا ورنہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تو آڈیو اور ویڈیو کا کھیل کھیلا جا رہا ہے جبکہ کچھ لوگ تو بھارت کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔ دنیا نے ہمیں اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا کے ایم سی کو ٹیکس لینے سے روکنا کراچی کی بڑی کامیابی ہے، حافظ نعیم الرحمان

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں اصل مسئلہ مہنگائی ہے اور عمران خان کشمیر کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عمران خان چھپی ہوئی قوتوں سے بھی لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد کو کل کے جلسے میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ آزاد کشمیر بیس کیمپ ہے اس کو کسی صورت صوبہ نہیں بنایا جا سکتا اور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی انڈر گراونڈ تحریک عدم اعتماد کے لیے لگی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں