لانگ مارچ:شیل اور ربڑ کی گولیاں برسانے کے لیےجدید طریقہ استعمال کریں گے،رانا ثنا اللہ


 وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج میں شریک ہونےوالے مظاہرین پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسانے کی وارننگ دے دی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ  نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان جیسے شخص سے بات چیت ممکن نہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے  ممکنہ احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  خان صاحب نے ابھی تیاری پکڑنی ہے ہم مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے  کہا ہے کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں مظاہرین پر برسانے کے لئے جدید طریقہ اختیار جائے گا۔ڈرون شیلنگ کے استعمال پر بھی غور کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنااللہ اتنا اہم نہیں ،جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے ان کو دیکھنا ہے، فواد چودھری

ان کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور دھرنےسے نمٹنے کے لیےصوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے۔اگر پولیس کی نفری بھجوانے سے انکار کیا  گیا تو انکے خلاف آئین کے تحت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے ریڈ زون بند کرنے سے متعلق  سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا ہے۔ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں۔جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔


متعلقہ خبریں