بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہیں، حافظ نعیم الرحمان


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف ایک اور پٹیشن دائر کریں گے کیونکہ بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان نے دیانت داری سے کے ایم سی ٹیکس ریکوری میں اضافہ کیا تھا لیکن اب کراچی کے عوام پر بجلی کے بلوں میں چارجز لگا کے دینا زیادتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بدترین تباہی ہوئی، 30 ارب ڈالر چاہئیں، عالمی برادری تعاون کرے، بلاول بھٹو

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں سائن بورڈز سے کروڑوں روپے کمائے جا رہے ہیں اور سائن بورڈز سے آنے والی ماہانہ آمدنی کو اپنی جیبوں میں ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب ہر جگہ قبضہ کیا جا رہا تھا تب ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ساتھ تھے۔ کراچی کو ٹیکس میں جو حصہ ملتا تھا وہ نہیں دیا جا رہا اور کراچی میں موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن کراچی کی کوئی سڑک سلامت نہیں رہی؟


متعلقہ خبریں