سیلاب متاثرین کے بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں سیلاب سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور سیلاب متاثرین کے لیے مزید اقدامات کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور بچوں کو بہترین خوراک کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی ہے۔ خوراک تیار کرنےوالی کمپنیوں کے مالکان بچوں کے لیے خوراک عطیات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس میں عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائےگی، سرکلر جاری

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے اور اقوام متحدہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں کو سیلاب کی تباہی سے آگاہ کیا۔ عالمی رہنماؤں سے سیلابی صورتحال کےحوالے سے تعاون پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں سے سیلاب کی وجہ سے مالی اور معاشی مشکلات کا بھر پور ذکر کیا۔ افواج پاکستان، صوبائی حکومتوں اور دیگر اداروں نے متاثرین کے لیے بہترین کام کیا۔


متعلقہ خبریں