اگر چین نے حملہ کیا تو امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا، بائیڈن

جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تائیوان پر کوئی غیر معمولی حملہ کیا گیا تو ہم ضرور جواب دیں گے۔

امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے تائیوان کے حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے تائیوان کی سیکیورٹی کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔

چین کا تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں جاری رکھنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ چند ماہ پہلے چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کا سوال خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے، جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کا جواز نہیں۔


متعلقہ خبریں