وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے جہاں وہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم لندن سے امریکا جائیں گے، نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل ن لیگ کے تاحیات صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تحریک عدم اعتماد کے 2 روز قبل وزارت عظمی کی پیشکش ہوئی،اسدعمر کا دعویٰ
اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔