ہرشل گبز کے بیٹنگ سے متعلق بابراعظم کو مشورے


جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ہرشیل گبز نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ سے متعلق اہم مشورے دے دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم اپنی بیٹنگ میں ایک یا دو اٹیکنگ آپشنز کو شامل کر لیں تو ان کا اسٹرائیک ریٹ بہت بہتر ہو سکتا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک مداح نے ان سوال کیا کہ کیا آپ نے کراچی کنگز کی کوچنگ کے دوران بابر سے ان مسائل پر بات کی تھی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ بابر اپنی دنیا میں رہتا ہے، بیٹنگ پر دوسروں کے مشوروں کو زیادہ نہیں سنتا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں