شاہین شاہ آفریدی اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا اور علاج کروا رہا، شاہد آفریدی کا انکشاف


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا اور علاج کروا رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین خود اپنا ٹکٹ کرا کر انگلینڈ گیا، اپنے پیسوں پر رکا، میں نے وہاں ڈاکٹر سے بات کی اور وہ اس کا علاج کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے میں کچھ نہیں کر رہا، سب کچھ میں نے یہاں سے کیا، اور ڈاکٹر سے بات کی، شائد ایک دفعہ ذاکر خان نے اس معاملے پر بات کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کی کون سی بات نہیں مانی؟

شاہد آفریدی نے ٹیم سلیکشن سے متعلق سوال پر کہا کہ شعیب ملک کو اس ٹیم میں جگہ دینی چاہئے تھی، وہ دنیا میں ہر جگہ کرکٹ کھیل چکے ہیں، بڑے ایونٹ میں ان کا تجربہ کام آتا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم یا رضوان میں سے کوئی ون ڈاون کھیلے، شان مسعود کو بطور اوپنر بھی کھیلایا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں