ڈینگی بے قابو، کراچی میں 161، اسلام آباد میں 128نئے کیسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی سےمتاثرہ خاتون جاں بحق

سیلاب کے بعد ڈینگی کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 161 اور اسلام آباد میں 128 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق  کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں161 کیسز رپورٹ ہو ئے۔ ضلع وسطی 48 کیسز، ضلع شرقی میں36، ضلع کورنگی میں 32 ، ضلع جنوبی میں 25 اور غربی میں چار کسیز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 434 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال ڈینگی سے9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈینگی سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 128 کیسز سامنے آ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں 75 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 53 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 553 ہو گئی ۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 318 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں اب تک ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں