قومی و صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نےقومی وصوبائی اسمبلی کے  4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے گئے ضمنی انتخابات میں سے  4 حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان اورپی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔

پی پی 241 بہاولنگر،پی پی 209 خانیوال میں بھی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 9 اکتوبرکو کروائی جائے گی۔ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن کیلئے وزارت داخلہ سے فوج اور رینجرز طلب کی تھی، یقین دہانی نہیں کرائی گئی: سیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان  میں کہا گیا ہے کہ قومی اداروں کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں مصروفیت کی وجہ سےانتخابات کی تاریخ ملتوی کی گئی تھی،التوا اور انتخابات کی دوبارہ تاریخ کے حوالے سے آج اجلاس طلب کیاگیا۔چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

9حلقوں کے نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ حاصل کیا جائے گا۔فیصلے پر غور کے بعد 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کےلیے اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا۔

یاد رہے کہ  الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث 11، 25 ستمبر اور  2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں  ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے تھے۔


متعلقہ خبریں